مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک دشمن ایران کے ساتھ احترام کا برتاؤ نہیں کرتا اور اس کے مقام و مرتبے کو تسلیم نہیں کرتا۔ انہوں نے بحری شہداء کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن انتقام کا منتظر رہے۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے یہ بات ایران کے یومِ بحریہ کے موقع پر امام خمینی کے مزار پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں بحریہ کے کمانڈروں اور اہلکاروں نے اسلامی جمہوریہ کے بانی کے نظریات سے تجدیدِ عہد کیا۔
ایرانی کمانڈر نے خبردار کیا کہ خطے میں دشمن کی موجودگی اور اس کی کارروائیوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ایرانی افواج ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر چوکس ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک دشمن ایران کے مقام و مرتبے کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی مضبوط اور متحد قوم کے ساتھ احترام کا برتاؤ نہیں کرتا۔
ایڈمرل ایرانی نے مزید کہا کہ جب اس حقیقت کو تسلیم کر لیا جائے گا تو خطے میں سلامتی بحال ہو جائے گی۔
آپ کا تبصرہ